ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اچھے دن کاسلسلہ جاری !دیوالی پرپھر رلائے گی پیاز،قیمت 50روپئے سے متجاوز

اچھے دن کاسلسلہ جاری !دیوالی پرپھر رلائے گی پیاز،قیمت 50روپئے سے متجاوز

Tue, 17 Oct 2017 11:11:21    S.O. News Service

نئی دہلی ،16؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) حال ہی میں اچھی خبر آئی تھی کہ تھوک مہنگائی کی شرح ستمبر مہینے میں گھٹ کر 2 . 6 فیصد کے سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ اگست میں3.24 فیصدتھی۔ بتایا گیا کہ سبزیوں کی قیمت میں کمی سے راحت ملی ہے لیکن پیاز کے بڑھتے داموں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تیوہار کے وقت میں پیاز کی بڑھتی قیمت آپ کی خوشیاں تھوڑی پھیکی کر سکتے ہیں ۔دہلی کے بازار میں پیاز 50 روپئے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے تک 35 سے40 روپیہ فی کلو بکنے والی پیاز تیوہار سے ٹھیک پہلے عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار بنکر آئی ہے۔ میور وہار علاقے میں گزشتہ ہفتے سے پیاز کی قیمتوں میں اچانک سے تیزی آئی ہے۔یہاں کے سبزی فروش رنجیت نے بتایا کہ پچھلے ہفتے ایک کلو پیاز کی قیمت35 سے40 روپیے فی کلو تھی لیکن غازی پور تھوک منڈی میں پیاز کی اچانک 40 سے42 روپیہ تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پیاز کی قیمت 50 روپیہ فی کلو تک بک رہی ہے۔


Share: